Wednesday, February 5, 2025, 11:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران نے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کیے تو اسے نئی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا: امریکہ

ایران نے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کیے تو اسے نئی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا: امریکہ

روس ایران سے کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ اور اتحادیوں نے جمعہ کے روز ایران کو انتباہ کیا کہ اگر تہران نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے لیے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کئے تو بڑی مغربی معیشتیں اس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں گی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے ویانا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا “ہم نے ایران کو بہت واضح پیغامات بھیجے ہیں کہ ایسا نہ کیا جائے۔

گروپ سیون نے ایک بیان میں کہا کہ “اگر ایران روس کو بیلسٹک میزائل یا متعلقہ ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے تو ہم ایران کے خلاف نئے اور اہم اقدامات سمیت فوری اور مربوط انداز میں جواب دینے کے لیے تیار ہیں”۔

امریکہ نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ میزائل ایران سے روس منتقل ہو چکے ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024