48
امریکہ اور اتحادیوں نے جمعہ کے روز ایران کو انتباہ کیا کہ اگر تہران نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے لیے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کئے تو بڑی مغربی معیشتیں اس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں گی۔
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے ویانا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا “ہم نے ایران کو بہت واضح پیغامات بھیجے ہیں کہ ایسا نہ کیا جائے۔
گروپ سیون نے ایک بیان میں کہا کہ “اگر ایران روس کو بیلسٹک میزائل یا متعلقہ ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے تو ہم ایران کے خلاف نئے اور اہم اقدامات سمیت فوری اور مربوط انداز میں جواب دینے کے لیے تیار ہیں”۔
امریکہ نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ میزائل ایران سے روس منتقل ہو چکے ہیں۔