Saturday, April 26, 2025, 1:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران نے 6 ارب ڈالر کے اثاثے بحال کرانے کے بدلے 5 امریکی قیدی رہا کردیے

ایران نے 6 ارب ڈالر کے اثاثے بحال کرانے کے بدلے 5 امریکی قیدی رہا کردیے

قیدیوں کی رہائی کے فوراً بعد امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران نے اپنے 6 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کرنے کے بدلے میں امریکا کے 5 شہری رہا کردیے ہیں۔ ایرانی نژاد امریکی شہری ایک خصوصی طیارے کے ذریعے قطر پہنچ گئے ہیں جہاں امریکی حکام نے ان کا استقبال کیا تاہم قیدیوں کی رہائی کے فوراً بعد امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکہ میں گرفتار پانچ ایرانیوں کو بھی اس سودے بازی میں رہا کیا گیا ہے۔اس واقعے کو ایران امریکہ تعلقات کے حوالے سے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔
تمام ایرانی شہری واپس ایران نہیں بھیجے جائیں گے۔ ان میں سے دو امریکہ میں ہی رہیں گے۔ ایک امریکہ سے باہر کسی تیسرے ملک میں اپنے اہلخانہ کے پاس چلے جائیں گے اور باقی دو ایرانی قیدی واپس ایران جائیں گے۔

ایران کے 6 ارب ڈالر جنوبی کوریا میں منجمد کیے گئے تھے۔ یہ رقم قطر کے بینکوں میں منتقل کردی گئی ہے جہاں سے یہ ایران کو جائے گی۔

امریکی شہریوں کو لے جانے والا طیارہ جیسے ہی دوحہ پہنچا امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد اور ملک کی انٹیلی جنس وزارت کو نشانہ بناتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔

banner

جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ ایران میں قید پانچ بے گناہ امریکی بالآخر وطن واپس آ رہے ہیں

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024