Sunday, September 15, 2024, 2:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران پر ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کا الزام

ایران پر ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کا الزام

رپبلکن صدارتی کی انتخابی مہم کا تہران ای میلز ہیک کرنے کا الزام

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی انتخابات میں رپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے عہدیداروں نے بغیر کوئی ثبوت پیش کئے تہران پر ای میلز ہیک کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا دستاویزات غیر قانونی طور پر امریکہ کے مخالف غیر ملکی ذرائع سے حاصل کی گئی تھیں، جن کا مقصد 2024 کے انتخابات میں مداخلت کرنا اور ہمارے جمہوری عمل میں افراتفری پھیلانا تھا۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم نے مائیکرو سافٹ کے محققین کی جمعے کی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان سٹیون چیونگ نے کہا: ’ایرانی جانتے ہیں کہ صدر ٹرمپ ان کی دہشت کو بالکل اسی طرح روکیں گے، جیسے انہوں نے وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے چار سالوں میں کیا تھا۔‘

banner

مائیکرو سافٹ کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایرانی حکومت سے منسلک ہیکرز نے جون میں امریکی صدارتی مہم کے دوران ایک ’اعلیٰ عہدے دار‘ کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہیکرز نے ایک سابق سیاسی مشیر کے اکاؤنٹ کو ہیک کر لیا اور پھر اسے اس عہدیدار کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔ اس رپورٹ میں اہداف کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مائیکرو سافٹ کے ترجمان نے رپورٹ شائع ہونے کے بعد ہدف بنائے گئے عہدیداروں کے نام بتانے یا اضافی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

مائیکروسافٹ کی رپورٹ کے جواب میں ایران کے اقوام متحدہ کے مشن نے کہا کہ ملک کی سائبر صلاحیتیں ’دفاعی اور ان خطرات کے متناسب ہیں جو اسے درپیش ہیں‘ اور اس کا سائبر حملے شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024