Monday, November 4, 2024, 12:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ؛ 400 بیلسٹک میزائل داغ دیئے

ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ؛ 400 بیلسٹک میزائل داغ دیئے

اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کے قتل کا بدلہ لیا؛ پاسداران انقلاب

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران نے 200 میزائل اسرائیل کی جانب داغ دیئے

ایران نے لبنان میں اپنی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کردیئے۔

پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے قتل کا بدلہ قرار دیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق فضائیہ نے کئی بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل کے قلب میں واقع کئی اہم فوجی و سکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

banner

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائيں گی۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر نیتن ہاہو کی حکومت نے ملکی و عالمی قوانین کے مطابق کیے گئے آپریشن پر فوجی رد عمل ظاہر کیا تو اس کے بعد اسے زيادہ شدید اور تباہ کن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024