110
ایران کے شہر بندر عباس کی آئل ریفائنری میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ایرنا کے مطابق تیل ریفائنری میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق ابھی تک واقعہ پر حکام نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
اس سے قبل ستمبر 2023 میں ایک حادثے کے نتیجے میں ایک مزدور ہلاک جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے تھے۔
