نئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی نے اپنے فرانسیسی اور برطانوی ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر بات چیت میں کہا ہے کہ تہران کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کاجواب دینے کا حق حاصل ہے۔
عراقجی نے اپنے فرانسیسی اور برطانوی ہم منصبوں سے کہا کہ ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دیں گے۔
ایران نے 31 جولائی کو ہنیہ کے قتل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا اور کہا یہ ایران کی سلامتی اور خودمختاری کی ناقابل معافی خلاف ورزی ہے
یاد رہے اسرائیل نے ایرانی دارالحکومت میں ہنیہ کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی اس کی تردید کی ہے۔
فرانس کے وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنیٹ اور ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے عراقجی کو فون کیا اور نئے صدر مسعود پزشکیان کی تشکیل کردہ حکومت میں وزیر خارجہ کے طور پر ان کی تقرری پر انہیں مبارک باد پیش کی۔