Friday, May 16, 2025, 11:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایشوریہ رائے اور ابھیشیک میں علیحدگی کی خبریں

ایشوریہ رائے اور ابھیشیک میں علیحدگی کی خبریں

سوشل میڈیا پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

by NWMNewsDesk
0 comment

ابھیشیک بچن کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے ایشوریہ رائے اور ان کے درمیان پہلے سے پھیلی ہوئی علیحدگی کی خبروں کو مزید ہوا دی ہے۔

اس معاملے کا آغاز تب ہوا جب ابھیشیک بچن نے مصنفہ حنا کھنڈل وال کی جانب سے سماجی رابطوں کی ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی محبت اور طلاق کی پیچیدہ حقیقت کے بارے میں ایک پوسٹ کو لائیک کیا۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں ایشوریہ رائے بچن الگ تھلگ دکھائی دیں جس سے ان کے مبینہ طور پر جلسہ (بچن خاندان کی رہائش گاہ) چھوڑ جانے کی خبروں کو بھی تقویت ملی۔ آئیے ایک نگاہ ڈالتے ہیں ان چند خبروں پر جو جوڑے کے درمیان معاملات ٹھیک نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

ایشوریہ رائے نے چند روز قبل اختتام پذیر ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں اپنی بیٹی کے ہمراہ شرکت کی تھی۔

دوسری جانب ابھیشیک بچن اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیا بچن، بہن سویتا بچن نندا، بہنوئی نکھل نندا اور اپنی بھانجیوں کے ہمراہ اس شادی کی تقریب میں شرکت کرتے دکھائی دیئے۔

banner

اُدھر امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر کمال آر خان کے نئے آنے والے پروجیکٹ کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

دوسری طرف امیتابھ بچن نے ایشوریہ رائے کی شاندار فلم ’پولوین سیلون‘ کی کامیابی پر بہو کے لیے کسی قسم کی پوسٹ یا نیک تمناؤں کا اظہار بھی نہیں کیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی علیحدگی کی خبروں پر سب سے بڑا سوالیہ نشان ان کا ایک ساتھ میں نہ رہنا ہے۔ امیتابھ بچن اور جیا بچن ممبئی میں پانچ گھروں کے مالک ہیں جن میں جلسہ، پرتکشا، جانک، وسطہ اور امو شامل ہیں۔

جلسہ ہمیشہ سے بچن خاندان کی مرکزی رہائش گاہ رہا ہے جہاں سارا خاندان مل جل کر ایک مشترکہ فیملی کے طور پر رہتا ہے۔ خبروں کے مطابق ایشوریہ رائے نے یہ رہائش گاہ چھوڑ دی ہے، تاہم اس کے بعد یہ کہا جاتا ہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں بلکہ ’ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔‘

اس کے علاہ اداکارہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں بھی اب ابھیشیک بچن کے بجائے صرف اپنی بیٹی کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔ ایشوریہ ان اداکارؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے انڈیا کی جانب سے سب سے پہلے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔

اس سے قبل اداکارہ کو عموماً فلم فیسٹیول میں اپنے شوہر کے ساتھ دیکھا جاتا تھا، تاہم اس مرتبہ ایشوریہ اپنی بیٹی آردیا بچن کے ہمراہ فیسٹیول میں نظر آئیں۔ دوسری جانب خوشی کے مختلف مواقعوں پر بھی ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ کی فریم سے غیر حاضر پائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ 1994 میں ’مس ورلڈ‘ بننے والی 50 سالہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

گذشتہ کچھ عرصے سے بالی وڈ کے اس معروف جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرِگردش ہیں، تاہم تاحال دونوں کی جانب سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024