Sunday, September 15, 2024, 4:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایف سولہ طیارے کی تباہی: یوکرینی فضائیہ کے سربراہ فارغ

ایف سولہ طیارے کی تباہی: یوکرینی فضائیہ کے سربراہ فارغ

لیفٹننٹ جنرل اناتولی قائم مقام ایئر فورس کا کمانڈر تعینات

by NWMNewsDesk
0 comment

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ایف سولہ لڑاکا طیارہ تباہ ہونے کے چار روز بعد فضائیہ کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔

یوکرینی فضائیہ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل میکولا اولیسچک کو برطرف کرنے کا حکم صدارتی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

یوکرینی آرمی کے جنرل اسٹاف کے مطابق لیفٹننٹ جنرل اناتولی کرونوزکو کو قائم مقام ایئر فورس کا کمانڈر تعینات کر دیا گیا ہے۔

 یوکرینی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کی خاتون رکن بیزولا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایف سولہ طیارہ  فضائیہ کی غلطی کی وجہ سے گرا ہے، پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم نے طیارے کو ہٹ کیا۔

banner

یوکرین کی فضائیہ نے اب تک اس دعوے کی تردید نہیں کی ہے کہ ایف سولہ طیارہ پیٹریاٹ میزائل کا نشانہ بنا تھا۔ البتہ فضائیہ کا کہنا ہے کہ امریکی ماہرین طیارے کے تباہ ہونے کی تحقیقات میں شامل ہو گئے ہیں۔

 جنرل میلوکا کو عہدے سے ہٹانے کےبعد رکن اسمبلی بیزولا نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ  سچ جیتے گا۔

واضح رہے کہ یوکرینی فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ 26 اگست کو روسی حملے کے دوران فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ اور پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024