Tuesday, November 12, 2024, 6:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ووٹروں کے لیے ایلون مسک کے تحائف بالکل نا مناسب ہیں : امریکی صدر

ووٹروں کے لیے ایلون مسک کے تحائف بالکل نا مناسب ہیں : امریکی صدر

ابتک 'پیک' دس لاکھ ڈالر کے 9 چیک دے چکی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایلون مسک کی جانب سے امریکی انتخابات سے قبل سوئنگ ریاستوں کے رجسٹرڈ ووٹروں میں روزانہ کی بنیاد پر دس لاکھ ڈالر کی رقم بطور تحفہ دیے جانے پر تنقید کی ہے۔

بائیڈن کے مطابق یہ “بالکل نا مناسب ہے”۔

امریکی صدر کا یہ موقف ڈیلاویئر ریاست میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں سامنے آیا۔

فلاڈلفیا کاؤنٹی کے پبلک پراسیکیوٹر لیری کرسنر نے ایلون مسک اور انعامی رقم تقسیم کرنے والی ان کی تنظیم  پیک کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

banner

اسی طرح امریکی وزارت انصاف نے ‘پیک’ کو بھیجے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ یہ انعام (دس لاکھ ڈالر) وفاقی قوانین کی خلاف ورزی شمار ہو سکتا ہے۔

انتباہ کے باوجود ‘پیک’ تنظیم نے انعامی رقم کے چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ابھی تک ‘پیک’ تنظیم سوئنگ ریاستوں میں رجسٹرڈ ووٹروں کو دس لاکھ ڈالر کے 9 چیک دے چکی ہے۔

ایلون ماسک نے جولائی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
ان کی تنظیم PAC نے سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کی کوششوں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024