Friday, February 7, 2025, 5:10 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ حلف برداری تقریب میں ایلون مسک کا متنازع انداز

ٹرمپ حلف برداری تقریب میں ایلون مسک کا متنازع انداز

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف کی برداری تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے ارب پتی ایلون مسک اپنے ہاتھ کے ’عجیب‘ اشارے کے باعث تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹرمپ کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے جوش میں سلیوٹ کا اشارہ کیا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے نازی سلیوٹ سے مشابہ قرار دیا۔

ایلون مسک نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ون ایرینا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ’یہ ایک غیر معموملی فتح ہے، یہ واقعی اہمیت کی حامل ہے۔
خطاب کے دوران مسک نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے سینے پر مارا اور اپنی ہتھیلی نیچے اور انگلیوں کو ایک ساتھ رکھتے ہوئے بازو کو ہوا میں سیدھا بلند کیا۔
انہوں نے پھر اپنے پیچھے موجود ہجوم کی طرف مڑ کر دوبارہ یہی اشارہ کیا۔
سپیس ایکس اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے اس اشارے پر سوشل میڈیا پر کافی بحث کی جا رہی ہے۔

پیٹریاٹ ٹیکس نے ایکس پر اپنی ٹویٹ میں لکھا ایلون مسک نے ٹرمپ کی حلف برداری پر یکے بعد دیگرے نازی سلیوٹ کیے۔

banner

پاپ فلاپ ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ایلون مسک اور ہٹلر کے سلیوٹ والی تصویرکی۔

ایلون مسک نے خود ایک پوسٹ میں لکھا ’انہیں بہتر اوچھے ہتھکنڈوں کی ضرورت ہے، ’ہر کوئی ہٹلر ہے‘ والا حربہ بہت پرانا ہو چکا ہے۔

ایک اور صارف نے سابق امریکی صدر براک اوباما اور ہلیری کلنٹن کی تصاویر بھی پوسٹ کیں، جو 2016 میں ٹرمپ کے خلاف ناکامی سے دوچار ہوئے، اور ان تصاویر میں بھی وہ ملتے جلتے اشارے کر رہے ہیں۔

واضح رہے ایلون مسک جنہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں 260 ملین ڈالر خرچ کیے، اب صدر ٹرمپ کے خاص مشیر بھی ہوں گے اور حکومتی کارکردگی کے محکمے کی قیادت بھی کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024