Monday, January 13, 2025, 12:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کرلیا، ایکس پر ہلچل مچ گئی

ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کرلیا، ایکس پر ہلچل مچ گئی

نام تبدیلی سے انہوں نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور دیگر بڑی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے ایکس پر اپنا نام تبدیل کرلیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے نام اور پرفائل پکچر کی تبدیلی سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنا نام تبدیل کرکے ’Kekius Maximus‘ کر دیا جس نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔

ٹیسلا کے بانی نے اپنے نام کی تبدیلی پر ابھی تک کوئی وضاحتی پوسٹ جاری نہیں کی ہے تاہم مداح تجسس میں مبتلا ہیں اور یہ بات جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ مسک نے اپنا نام تبدیل کیوں کیا؟

banner

پروفائل کا نام تبدیل کرنے کے بعد ایلون مسک نے ٹیسلا اونرز سلیکون ویلی کے ایکس اکاؤنٹ کی ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کیا۔

اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’میں کیکئس میکسمس ہوں جو ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کا سی ای او۔ انسانی ترقی کے وژن کا خادم، بہت سی ایجادات کا باپ، دیگر سیاروں کی زندگی تلاش کرنے والا ہوں اور میں اس دور میں یا اگلے دور میں اپنے مقاصد حاصل کروں گا‘۔

انہوں نے اپنی ایکس کی پرفائل پکچر گلیڈی ایٹر آرمر پہنے ہوئے پیپ دی فراگ کی تصویر سے تبدیل کردی۔

سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ایلون کی نئی پروفائل تصویر Pepe the Frog اور فلم ”Gladiator“ کے کردار Maximus کا عجیب و غریب امتزاج ہے۔

ایلون مسک کے نام تبدیل کرنے کے باعث کرپٹوکرنسی کی دنیا میں ہلچل مچ گئی اور اسی نام کے ایک میم کوائن (جو انٹرنیٹ میمز سے متاثر ہو کر بنائی گئی ڈیجیٹل کرنسی ہے)کی قدر کو آسمان پر پہنچا دیا۔

ماضی میں بھی ایلون مسک نے ایکس پر اپنے تبصروں کے ذریعے کرپٹو کرنسی کی قیمتوں پر بہت اثر ڈالا۔

بعد ازاں ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا نام اور تصویر دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے نام ایلون مسک اور اپنی تصویر لگا دی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024