Monday, May 12, 2025, 2:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کی افواج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا ہے۔

پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انڈین کواڈ کاپٹر کو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے وقت نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کے مطابق انڈین کواڈ کاپٹر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بھمبر میں منور سیکٹر میں گرایا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔

banner

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ اس کواڈ کاپٹر کو جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

گذشتہ ہفتے انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں عسکریت پسندوں نے 26 سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کافی کشیدہ ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024