Saturday, April 26, 2025, 1:21 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان سے افغانوں کو ملک بدر نہ کرنے کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان سے افغانوں کو ملک بدر نہ کرنے کا مطالبہ

جبری ملک بدری سے افغان پناپ گزیوں کی حالت میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے والے غیر شفاف ’غیر قانونی غیر ملکیوں‘ کی واپسی کے منصوبے کو واپس لے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہا کہ پناہ گزینوں، افغان شہریوں اور پناہ کی تلاش میں موجود افراد کو من مانے طریقے اور جبری طور پر ملک بدر کرنے سے ان کی حالت میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سخت الفاظ پر مشتمل بیان میں کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے افغان پناہ گزینوں کو 2 بڑے شہروں سے نکالنے کے لیے ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کی ملک بدری کا خطرہ ہے، یہ عمل انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین، بالخصوص عدم واپسی کے اصول کا بہت کم احترام ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان کی حکومت کی جانب سے ملک بدری کے لیے استعمال کیے جانے والے ’غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے منصوبے‘ کے اصل مواد کو کبھی عام نہیں کیا گیا، لیکن یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب افغان شہریوں کو غلط طریقے سے نام نہاد مجرم اور دہشت گرد قرار دینے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

banner

ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا کے لیے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر ایزابیل لاسی کا کہنا تھا کہ ’یہ غیر شفاف احکام حکومت کے اپنے وعدوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ کے بار بار مطالبے کی خلاف ورزی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہروں کے لیے خطرے کے طور پر پیش کرنا نامناسب ہے، حکومت پاکستان صرف ایک ایسی کمیونٹی کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے جو طویل عرصے سے حق رائے دہی سے محروم ہے اور ظلم و ستم سے بھاگ رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024