Sunday, January 12, 2025, 11:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » واشنگٹن پوسٹ کی کارٹونسٹ خاکہ مسترد ہونے پر مستعفی

واشنگٹن پوسٹ کی کارٹونسٹ خاکہ مسترد ہونے پر مستعفی

ایسا اقدام آزاد پریس کے لیے خطرناک ہے؛ این ٹیلنس

by NWMNewsDesk
0 comment

واشنگٹن پوسٹ کی ایک کارٹونسٹ این ٹیلنس نے اپنی ملازمت سے اس لیے استعفیٰ دے دیا کیونکہ اخبار کے ایڈیٹر نے ان کے بنائے گئے ایک خاکے کو مسترد کر دیا تھا۔

اس خاکے میں اخبار کے مالک جیف بیزوس اور دیگر میڈیا کے ایگزیکٹیوز کو امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آگے جُھکتے دکھایا گیا تھا۔

این ٹیلنس نے ایک پیغام میں بتایا کہ انہوں نے ایک کارٹون بنایا جس میں واشنگٹن پوسٹ کے مالک اور اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس سمیت میڈیا کے ایگزیکٹیوز کے ایک گروپ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جُھکتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ کارٹون کا مقصد ارب پتی ٹیک اور میڈیا کے چیف ایگزیکٹیوز پر تنقید کرنا تھا جو نو منتخب صدر ٹرمپ کی حمایت کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

banner

این ٹیلنس نے کہا کہ پہلے کبھی بھی ان کے کارٹون کو اس کے پیغام کی وجہ سے مسترد نہیں کیا گیا تھا اور ایسا اقدام آزاد پریس کے لیے خطرناک ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ایک ادارتی کارٹونسٹ کے طور پر، میرا کام طاقتور لوگوں اور اداروں کو جوابدہ بنانا ہے۔ پہلی بار، میرے ایڈیٹر نے مجھے یہ اہم کام کرنے سے روکا۔ اس لیے میں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

ایسوسی ایشن آف امریکن ایڈیٹوریل کارٹونسٹ نے سنیچر کو ایک بیان جاری کیا جس میں واشنگٹن پوسٹ پر ’سیاسی بزدلی‘ دکھانے کا الزام لگایا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024