Monday, December 9, 2024, 6:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایپک سر براہی اجلاس میں بائیڈن اور شی جن پنگ کی شرکت

ایپک سر براہی اجلاس میں بائیڈن اور شی جن پنگ کی شرکت

صدر بائیڈن اور صدر شی ہفتے کے روز سرکاری طور پر اپنی آخری بالمشافہ ملاقات کریں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ اپیک کے اکیس رکنی گروپ کے دو روزہ سر براہی اجلاس کے لیے پیرو کے دار الحکومت لیما میں

دونوں نے جمعے کے روز لیما میں ایشیا پیسیفک اکنامک سمٹ سے قبل آنےوالے دنوں میں پریشان کن حالات کے بارے میں خبردار کیا۔

جمعے کے سربراہی اجلاس کے افتتاح میں شی موجود نہیں تھے لیکن بائیڈن نے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی ۔

صدر بائیڈن اور صدر شی ہفتے کے روز سرکاری طور پر اپنی آخری بالمشافہ ملاقات کریں گے ۔

banner

بائیڈن نے ایشیا میں اپنے کلیدی اتحادیوں ، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ دنیااہم سیاسی تبدیلی کے ایک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہ طرفہ شراکت داری قائم رہنے کےلیے تشکیل ہوئی تھی ۔ یہ میری امید اور توقع ہے ۔

ایپک سر براہی اجلاس کے موقع پر الگ سے سی ای اوز کی ایک میٹنگ کے لیے تیار کی گئی ایک تقریر میں شی نے عالمی معیشت کے ٹکڑے ہونے کے خلاف بھی انتباہ کیا ۔

بائیڈن نے جوہری طور پر مسلح پیانگ یانگ کی جانب سے فوجیوں کو یوکرین میں لڑنے کے لییے بھیجنے کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے دوران شمالی کوریا کے روس کے ساتھ خطرناک اور عدم استحکام پیدا کرنے والے تعاون سے خبردار کیا ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024