Thursday, December 5, 2024, 7:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 22 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے رافیل نڈال کا کیریئر شکست کیساتھ اختتام پذیر

22 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے رافیل نڈال کا کیریئر شکست کیساتھ اختتام پذیر

نڈال کو ڈیوس کپ ٹائی کے سنگلز میں ہالینڈ کے حریف نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹینس کی دنیا کے نامور اسٹار اور کلے کورٹ کے کِنگ اسپین کے رافیل نڈال کا انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر ہو گیا۔

22 گرینڈ سلیم ،اولمپکس میں سونے کا تمغہ اور 92 اے ٹی پی ٹائٹل سمیت بے شمار اعزاز اپنے نام کرنے والے اسپینش سٹار کو آخری میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

منگل کو کیریئر کے آخری میچ میں نڈال کو ڈیوس کپ ٹائی کے سنگلز میں ہالینڈ کے حریف نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

اپنے کیریئر کے آخری میچ کے بعد ٹینس کورٹ کو خیر باد کہتے ہوئے نڈال تھوڑے جذباتی بھی دکھائی دیے۔

banner

الوداعی میچ کے بعد ٹینس ایریا میں نڈال کے شاندار کیریئر کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں، راجر فیڈرر، نوواک جوکووچ ، سرینا ولیمز سمیت دنیا کے نامور کھلاڑیوں نے رافیل نڈال کو خراج تحسین پیش کیا۔

نڈال نے اپنے کیریئر کا آغاز 2001 میں 15 برس کی عمر میں کیا تھا۔

اس دوران انہوں نے 14 فرنچ اوپن سمیت 22 گرینڈ سلیم ٹائٹل حاصل کیے، ان میں 4 یوا یس اوپن اور 2، 2 بار آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی۔

واضح رہے کہ نڈال نے گزشتہ ماہ ٹینس کے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ وہ نومبر میں ڈیوس کپ کے بعد انٹرنیشنل ٹینس کو الوادع کہہ دیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024