Saturday, September 14, 2024, 2:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بائیڈن کا ایک بار پھر صدارتی انتخاب کی دوڑ سے باہر ہونے سے انکار

بائیڈن کا ایک بار پھر صدارتی انتخاب کی دوڑ سے باہر ہونے سے انکار

صدر جو بائیڈن کے ساتھ کھڑے ہیں؛ ڈیموکریٹک گورنرز ایسوسی ایشن

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونے سے انکار کردیا ہے۔

گرتی ہوئی ساکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا کے صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹ گورنروں سے ملاقات کی ہے۔

صدر جو بائیڈن نے بدھ کو انتخابی مہم کے عملے کے ساتھ کالز اور ڈیموکریٹک قانون سازوں اور گورنروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں ، اس دوران انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئی مجھے باہر نہیں نکال رہا ، نہ میں دستبردار ہورہا ہوں۔

ڈیموکریٹک گورنرز ایسوسی ایشن کے سربراہ اور منی سوٹا کے گورنر ٹیم والز کی قیادت میں ملاقات کرنے والوں میں کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم اور دیگر شامل تھے۔

banner

یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی جب ایک سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے، ٹرمپ کی مقبولیت 49 فیصد جبکہ بائیڈن کی مقبولیت 43 فیصد ہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف ریاستوں کے گورنروں کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ وہ صدر جو بائیڈن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ حامیوں نے گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے ٹرمپ کے ساتھ مباحثے کے بعد81 سالہ جو بائیڈن کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا ، اس مباحثے کے دوران جو بائیڈن کے جوابات واضح نہیں تھے اور وہ ہکلاہٹ کا بھی شکار رہے۔

امریکی شہریوں کو صدر کی عمر اور ان کی صحت کے بارے میں بہت سے خدشات لاحق ہیں تاہم جمعرات کے مباحثے میں ناقص کارکردگی نے ان خدشات کوتقویت دی ہے۔

واضح رہے کہ 2020 میں صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد جوبائیڈن پہلے 78 برس کی عمر میں حلف اٹھانے والے پہلے معمر ترین صدر بنے تھے، دوسری مرتبہ انتخابات میں کامیابی کے بعد جو بائیڈن 86 برس کی عمر تک صدارتی ہاؤس میں رہیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024