Friday, February 7, 2025, 2:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلسطینی امن کے مستحق ہیں، بائیڈن کا خارجہ پالیسی کا دفاع

فلسطینی امن کے مستحق ہیں، بائیڈن کا خارجہ پالیسی کا دفاع

امریکی صدر نے افغان جنگ کے خاتمے کو درست قرار دے دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

اگلے ہفتے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے سے قبل صدر جو بائیڈن نے اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال قبل کے مقابلے میں جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تھا، امریکہ زیادہ مضبوط اور دشمن زیادہ کمزور ہیں۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکہ دنیا بھر میں سبقت لے رہا ہے اور وہ معاشی طور پر چین کو خود سے آگے نہیں نکلنے دے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس اور ایران، براہ راست امریکی مداخلت کے بغیر جنگوں سے کمزور ہو چکے ہیں۔

غزہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ مذاکرات کار ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں جس سے غزہ کی پٹی میں حماس کی قید میں موجود یرغمال آزاد ہو جائیں گے اور فلسطینی علاقے میں لڑائی بند ہو جائے گی جس سے ان کے لیے انسانی امداد میں اضافہ ہو سکے گا۔

banner

جنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بہت سے بے قصور لوگ مارے گئے،بہت سی کمیونیٹیز تباہ ہو چکی ہیں۔ فلسطینی لوگ امن کے مستحق ہیں۔

افغان جنگ کے خاتمے کے حوالے سے بائیڈن نے کہا،’ ناقدین کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے جنگ ختم کی تو اس سے ہمارے اتحاد کو نقصان پہنچے گا اور افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں سے ہمارے وطن کو غیر ملکی دہشت گردی کے خطرات لاحق ہوں گے۔ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا‘

اپنے خطاب کے دوران بائیڈن نے کہا کہ جنگ، آفات اور غلطیوں نے ان کے چار سالہ دور صدارت کو امتحان میں ڈالا لیکن وقت پڑنے پر انہوں نے دنیا کو مطلوب سہارا دیا۔

عالمی امور سے نمٹنے کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اگلی حکومت کے لیے مضبوط بنیاد چھوڑ کر جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’امریکہ ایک بار پھر (دنیا کی) قیادت کر رہا ہے‘۔

ایران پر بات کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ ایران اس وقت پچھلی کئی دہائیوں کے مقابلے میں اپنی کمزور ترین حالت میں ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024