Sunday, September 15, 2024, 3:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بابر اعظم پانچ سال بعد ٹاپ 10 ٹیسٹ رینکنگ سے باہر

بابر اعظم پانچ سال بعد ٹاپ 10 ٹیسٹ رینکنگ سے باہر

دسمبر 2022 سے ٹیسٹ فارمیٹ میں کوئی بھی سینچری اسکور نہیں کی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار بیٹر بابر اعظم ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی دکھانے کے باعث پانچ سال بعد ٹاپ 10 ٹیسٹ رینکنگ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بابر اعظم دسمبر 2019 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین 10 بلے بازوں کی رینکنگ سے باہر ہوئے ہیں۔

بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی چاراننگز میں صرف 64 رنز بنائے۔

انہوں نے دسمبر 2022 سے لے کر اب تک ٹیسٹ فارمیٹ میں کوئی بھی سینچری اسکور نہیں کی جبکہ آخری 16 اننگز میں وہ کوئی بھی ففٹی نہ بنا سکے۔

banner

ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین 10 بیٹرز کی فہرست میں واحد پاکستانی کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان شامل ہیں۔

محمد رضوان ٹیسٹ رینکنگ میں 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر انگلینڈ کے جو رُوٹ براجمان ہیں۔

اسی طرح دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن جبکہ تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ ہی کے ڈیرل مِچل موجود ہیں۔

چوتھے نمبر پر آسٹریلوی بیٹر اسٹیواسمتھ جبکہ پانچواں نمبر انگلینڈ کے نوجوان بیٹر ہیری بُروک کا ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر انڈین کپتان روہت شرما موجود ہیں۔

اسی طرح ساتویں نمبر پر نوجوان انڈین بیٹر یاشسوی جیسوال براجمان ہیں جبکہ آٹھویں نمبر پر انڈین اسٹار بیٹر وراٹ کوہلی موجود ہیں۔.

نویں نمبر پر آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ موجود ہیں

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024