Saturday, January 18, 2025, 6:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بادشاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو اہم اعزاز سے نواز دیا

بادشاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو اہم اعزاز سے نواز دیا

صادق خان کو نائٹ کا انتہائی معتبر اعزاز لندن کے عوام کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کےبادشاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو نائٹ کے اعزاز سے نواز دیا۔

صادق خان کو نائٹ کا انتہائی معتبر اعزاز لندن کے عوام کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صادق خان رواں برس مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، نائٹ کا اعزاز ملنے سے اب صادق خان کے نام سے پہلے سر بھی لکھا جائے گا۔

میئر لندن صادق خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائٹ کا اعزاز ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں، جنوبی لندن میں بچپن گزارتے وقت سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن شہر کا میئر بنوں گا۔

banner

دوسری جانب صادق خان کو نائٹ کا اعزاز ملنے پر فارن سیکرٹری ڈیوڈ لیمی نے مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ صادق نے اسکول ڈنر کی مفت فراہمی، صاف ہوا اور کونسل کے ریکارڈ گھر بنانے کے لیے اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ فخر ہےکہ برطانیہ ایک ایسی جگہ ہےجہاں بس ڈرائیور کا بیٹا کابینہ کا رکن اور شہر کا میئربن سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024