56
ہالی وڈ فلم باربی رواں سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
بچوں کے مقبول کھلونے کے حوالے سے بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر سپر ماریو کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
مارگوٹ روبی نے اس فلم میں باربی کا کردار ادا کیا اور اس نے اب تک دنیا بھر میں ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔
باربی کی بدولت کورونا وائرس کی وبا کے بعد پہلی بار امریکا میں موسم گرما کے دوران باکس آفس بزنس 4 ارب ڈالرز تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔