Friday, May 23, 2025, 8:18 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بارہ ہزار سے زائد افغان جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ گرفتار

بارہ ہزار سے زائد افغان جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ گرفتار

نادرا اور محکمہ پاسپورٹ کے متعدد اہلکاروں کے خلاف کارروائی

by NWMNewsDesk
0 comment

گزشتہ پانچ سالوں میں بارہ ہزار سے زائد افغان شہری جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب جاتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔

پاکستانی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں 12 ہزار سے زائد افغان شہری جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب جاتے ہوئے پکڑے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے اجلاس کو بتایا کہ 12 ہزار افراد جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے 3 ہزار کے پاس فوٹو سویپ پاسپورٹ تھے جب کہ 6 ہزار پاسپورٹ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈیٹا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے جاری کیے گئے۔

banner

قاضی نے کمیٹی کو بتایا، “ان جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے زیادہ تر افراد کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔ ان میں سے کوئی بھی اب پاکستان میں نہیں ہے۔”

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ نے مزید کہا کہ جعلی پاسپورٹ کیس میں ملوث نادرا اور محکمہ پاسپورٹ کے متعدد اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

اس سوال پر کہ کیا کسی افسر پر کارروائی ہوئی یا صرف نچلے درجے کے اہلکاروں کو سزا دی گئی تو ڈی جی پاسپورٹ نے جواب دیا کہ کارروائی کا سامنا کرنے والوں میں 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024