Friday, February 7, 2025, 8:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں مذہبی رسومات کے دوران اسٹیج گرگیا، 7 افراد ہلاک

بھارت میں مذہبی رسومات کے دوران اسٹیج گرگیا، 7 افراد ہلاک

اسکو میں بنایا گیا سٹیج گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 40 افراد زخمی

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں مذہبی رسومات کے دوران اسٹیج گرنے سے7 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت میں پیش آیا جہاں ایک اسکول میں مذہبی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے اسٹیج کو لکڑی کی مدد سے تیار کیا گیا تھا لیکن مذہبی رسومات کے دوران اسٹیج گرگیا جس کے باعث بچوں اور خواتین سمیت 40 افراد زخمی ہوگئے۔

نتظامیہ کا کہنا ہےکہ اسٹیج گرنے کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 افراد دم توڑ گئے جب کہ دیگر 20 افراد کو طبی امداد دے کر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

banner

پولیس کے مطابق ضلع باغپت میں اس تقریب کا اہتمام گزشتہ 25 سے 30 سالوں سے ہورہا ہے اور یہ واقعہ پہلی مرتبہ پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024