Wednesday, January 15, 2025, 6:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » “بدترین خطاب” ، آپ پوتین کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے: ٹرمپ کا بائیڈن کو جواب

“بدترین خطاب” ، آپ پوتین کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے: ٹرمپ کا بائیڈن کو جواب

صدر بائیڈن کا اپنے حریف ٹرمپ پر پوتین کے سامنے "جھکنے" کا الزام

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف صدر جو بائیڈن کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے اسے بد ترین تقریر قرار دیا۔

جو بائیڈن نے اپنے سالانہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران ٹرمپ پر روسی صدر ولادی میر پوتین کے سامنے جھکنے کا الزام لگایا تھا۔

خطاب ختم ہونے کے چند منٹ بعد، ٹرمپ نے سوشل پلیٹ فارم کا رخ کیا اور بائیڈن کو یہ کہتے ہوئے جواب دیا: “آپ پوتین کے سامنے کھڑے نہیں رہ سکتے، آپ نے اسے یوکرین دے دیا۔

banner

ٹرمپ نے کہا: “انہوں نے مجھ پر روسی رہنما کے سامنے جھکنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے انہیں سب کچھ دے دیا، بشمول یوکرین کے۔ میں نے نورڈ اسٹریم 2 لیا، اور اس نے انہیں دیا! وہ پوتن، شی اور تقریباً ہر دوسرے رہنما کے کٹھ پتلی ہیں! “

ٹرمپ نے بائیڈن کی تقریر کو “بدترین اسٹیٹ آف دی یونین خطاب” بھی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا، “یہ سب سے زیادہ غصے والا، سب سے کم ہمدردانہ اور بدترین اسٹیٹ آف دی یونین خطاب ہوسکتا ہے۔ یہ ہمارے ملک کے لیے شرمندگی کا باعث تھا!”

ایران کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا: “انہوں نے ایران کو امیر بنایا، اور اسی وجہ سے ہمیں مشرق وسطیٰ میں مسائل کا سامنا ہے، میرے دور میں ایران دیوالیہ ہوا، یہی وجہ ہے کہ مشرق وسطیٰ پھٹ گیا!”

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024