59
برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 11 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
ریوڈ ی جینیرو کے بلدیہ میئر ایڈورڈو پائس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور شہر میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے اس وقت تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 2 لاپتہ ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ شہر میں ایک مہینے کی بارانی مقدار ایک دن میں برس گئی ہے۔ بیسیوں مکانات زیرِ آب آ گئے ہیں اور سیلاب زدگان کو خوراک پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
برازیل محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مشرقی علاقے میں موسلا دھار بارشیں مزید کچھ عرصے تک جاری رہیں گی۔