Sunday, September 15, 2024, 2:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برازیل نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگادی

برازیل نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگادی

الیگزینڈر ڈی موریس ایک بُرا آمر ہے جس نے جج کا روپ دھار رکھا ہے ؛ مسک

by NWMNewsDesk
0 comment

برازیل نے عدالتی احکامات پر ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگادی ہے۔

برازیل کی سپریم کورٹ کے جج ایلگزینڈ موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی کو حکم جاری کیا کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے۔

سپریم کورٹ نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کیلئے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا۔

24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد جسٹس موریس نے جمعے کو ایک نئے بیان میں کہا کہ اس پلیٹ فارم تک رسائی اس وقت تک ممنوع رہے گی جب تک مسک تمام عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کرتے اور ایک کروڑ 85 لاکھ ریئز (25 لاکھ پاؤنڈ) کے بقایہ جرمانے ادا نہیں کرتے۔

banner

جج نے متنبہ کیا کہ جو افراد اور کمپنیاں پابندی سے بچنے کے لیے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کا استعمال کرنا چاہتے ہیں انہیں روزانہ 50 ہزار ریئز (6,785 پاؤنڈ) جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ احکامات برازیل کے انتہائی دائیں بازو کے سابق صدر جیر بولسونارو کی حمایت کرنے والی ’ڈیجیٹل ملیشیا‘ اور 2022 کے انتخابات میں شکست کے بعد اقتدار برقرار رکھنے کی ان کی کوشش کی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

ایکس کا دعویٰ ہے کہ جج نے برازیل میں کمپنی کے ایک قانونی نمائندے کو گرفتار کرنے اور اس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی دھمکی دی۔

برازیل میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کو 22 ملین سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔

مسک نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’الیگزینڈر ڈی موریس ایک برا آمر ہے جس نے جج کا روپ دھار رکھا ہے۔ وہ جج کے پیشہ ورانہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔‘

ایکس کی بندش کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے مسک نے ٹویٹ کیا: ’اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کی بنیاد ہے اور برازیل میں ایک غیر منتخب جعلی جج سیاسی مقاصد کے لیے اسے تباہ کر رہا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا: ’برازیل میں جابر حکومت عوام کے سچ جاننے سے اس قدر خوف زدہ ہے کہ وہ کوشش کرنے والے ہر شخص کو دیوالیہ کر دے گی۔‘

پابندی سے قبل جاری ہونے والے ایک بیان میں ایکس نے کہا کہ اسے صرف اس لیے بند کیے جانے کا خدشہ ہے کہ ’ہم ان کے سیاسی مخالفین کو سنسر کرنے کے ان کے غیر قانونی احکامات پر عمل نہیں کریں گے۔‘

اس نے مزید کہا: ’ان دشمنوں میں ایک منتخب سینیٹر اور ایک 16 سالہ لڑکی سمیت دیگر شامل ہیں۔

برازیلی عدالت نے ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ایلون مسک نے برازیل میں اس مقصد کیلئے دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024