برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں مسافر بردار طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا
ٹوئن انجن طیارہ برازیل کے جنوبی علاقے کاسکاویل سے ساؤ پاؤلو جا رہا تھا۔
ویڈیو میں جہاز کو فضا سے زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین پر گرتے ہی جہاز میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔
ائیرلائن کا کہنا ہے کہ بدقسمت طیارے میں 58 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔
برازیل کے سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ طیارے رہائشی علاقے میں گرااور کئی گھروں سے ٹکرایا۔
View this post on Instagram
خبرایجنسی کے مطابق حکام نے حادثے میں تمام 62 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔