Saturday, March 22, 2025, 2:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانوی رکن پارلیمنٹ کو شہری کر تھپڑ مارنے پر جیل

برطانوی رکن پارلیمنٹ کو شہری کر تھپڑ مارنے پر جیل

مائیک ایمسبری کا ایک شخص کے ساتھ رات گئے سڑک پر جھگڑا ہوا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون ساز مائیک ایمسبری کو ایک شخص کو تھپڑ مارنے کے جرم میں ڈھائی ماہ (10 ہفتوں) کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رکن پارلیمنٹ (ایم پی) مائیک ایمسبری کا ایک شخص کے ساتھ رات گئے سڑک پر جھگڑا ہوا تھا، جس نے رکن پارلیمنٹ سے پُل بند ہونے کی شکایت کی تاہم ایمسبری نے تھپڑ مارتے ہوئے اسے زمین پر گرادیا تھا۔

لیبر پارٹی نے 55 سالہ مائیک ایمسبری کو اس وقت معطل کر دیا تھا جب ’میل آن لائن‘ نے واقعے کی ویڈیو نشر کی تھی، جس میں بظاہر اس حملے کو دکھایا گیا تھا اور اب وہ آزاد حیثیت سے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔

کیئر اسٹارمر نے اس فوٹیج کو ’حیران کن‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کی پارٹی نے قانون ساز کو معطل کرنے کے لیے ’بہت تیزی سے‘ قدم اٹھایا ہے۔

banner

ایمسبری نے گزشتہ ماہ لیورپول کے جنوب مشرق میں واقع فروڈشم قصبے میں 45 سالہ پال فیلوز پر حملہ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

سزا سنائے جانے کے بارے میں جج نے کہا کہ ’اس معاملے میں میرے خیال میں فوری طور پر حراست میں دی جانے والی سزا ضروری ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے‘، ایمسبری کو فوری طور پر سیل میں منتقل کر دیا گیا اور بعد میں انہیں لیورپول کی الٹورس جیل منتقل کیا جایا جائے گا۔

چونکہ یہ سزا 12 ماہ سے بھی کم ہے، لہٰذا ایمسبری خود بخود شمال مغربی انگلینڈ میں اپنی رنکورن اور ہیلسبی کی نشست نہیں کھوئیں گے۔

ایمسبری نے اس فیصلے کے خلاف اپیل نہ کی تو ایک پٹیشن دائر کی جائے گی، اگر ان کے حلقے کے 10 فیصد رائے دہندگان اس پر دستخط کردیں گے تو ضمنی انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024