Saturday, April 26, 2025, 5:46 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانوی وزیراعظم کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام

برطانوی وزیراعظم کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام

وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے افطار کے شرکا کو کھجوریں پیش کیں

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے وزیراعظم کیئراسٹارمر نے اپنی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مسلم کمیونٹی کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے افطار کے شرکا کو روزہ کھولنے کے لیے کھجوریں پیش کیں۔

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے دعوت افطار سے خطاب میں کہا کہ افطار کے موقع پر کمیونیٹیز کو متحد کرنے کے لیے مسلم کمیونٹی کے کام، غلط فہمیوں کو چلینج کرنے اور نوجوانوں کو سپورٹ کرنے کا موقع ملا۔ متاثر کن برطانوی مسلمان نوجوانوں کو افطار کے لیے خوش آمدید کہا۔ ان کے ساتھ روزہ کھولنا اعزاز کی بات ہے۔ 10 ڈاوئننگ اسٹریٹ کی عمارت سے مسلمانوں کا بھی اتنا تعلق ہے جتنا کہ کسی اور کا۔

افطار میں جسٹس سیکریٹری اور لارڈ چانسلر شبانہ محمود، فیتھ منسٹر لارڈ واجد خان، لیڈر برینٹ کونسل کونسلر محمد بٹ سمیت برطانوی فوج میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین اور مختلف شعبوں میں اعلیٰ خدمات سرانجام دینے والے نوجوان بھی شریک ہوئے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024