Monday, January 13, 2025, 3:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانوی وزیر اعظم نے چھ اہداف مقرر کر دیئے

برطانوی وزیر اعظم نے چھ اہداف مقرر کر دیئے

ان اہداف کے معیار پر ووٹر ان کی حکومتی کارکردگی اور کامیابی کو پرکھ سکیں گے؛ اسٹارمر

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر نے حکومتی پیشرفت کے تعین کیلئے چھ اہداف مقرر کر دیے۔

انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے اور وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے 5 ماہ بعد کئیر اسٹارمر نے اپنی حکومت کیلئے واضح اہداف مقرر کیے ہیں جن سے متعلق وہ سمجھتے ہیں کہ ان اہداف کے معیار پر ووٹر ان کی حکومتی کارکردگی اور کامیابی کو پرکھ سکیں گے۔

وزیراعظم کئیر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ووٹرز سے کیے گئے وعدوں کے تحت شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کر رہے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ اہداف کے تحت اگلے پانچ سالوں میں انگلینڈ میں 15 لاکھ نئے گھر تعمیر کیے جائیں گے اور کم از کم 150 بڑے اقتصادی منصوبوں کی تیزی سی اجازت دی جائے گی۔

banner

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں نیشنل ہیلتھ سروس کے مریض علاج کیلئے 18 ہفتوں سے زیادہ انتظار نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کے اہداف کے تحت شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے انگلینڈ اور ویلز میں 13 ہزار اضافی پولیس افسران، پی سی ایس اوز اور اسپیشل کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے مائیگریشن کم کرنے کو اپنا فرض قرار دیا لیکن اس حوالے سے ہدف مقرر کرنے سے گریز کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹارمر کی جانب سے اہداف کا تعین دراصل برطانیہ کے اگلے عام انتخابات تک ووٹرز کے حمایت برقرار رکھنے کیلئے ایک اقدام ہے تاہم اسٹارمر حکومت کے عہدیداروں نے ترقی کے اہداف کو اگلے الیکشن کی تیاری سے جوڑنے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024