برطانوی وزیر اعظم کے گھر میں گھسنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان رشی سونک کے آبائی حلقے والے گھر میں گھسے تھے۔
برطانوی پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم رشی سونک کے گھر میں گھسنے والے چاروں افراد کی عمریں بیس سے باون سال کے درمیان ہیں۔
گرفتار کیے جانے والے تمام افراد کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کے خلاف ان کے گھر کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی گھر میں گھسنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔