Saturday, June 21, 2025, 4:09 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل پر پابندیوں کی دھمکی

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل پر پابندیوں کی دھمکی

اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے کارروائیاں بند نہ کرنے پر برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

تینوں ممالک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائیاں بند نہ کیں اور امدادی سامان کی ترسیل پر عائد پابندیاں نہ اٹھائیں تو یہ ممالک اسرائیل کے خلاف ممکنہ اقدامات کریں گے۔

برطانوی حکومت کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے عام شہریوں کے لیے بنیادی انسانی امداد کی فراہمی سے انکار ناقابل قبول ہے اور یہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آسکتا ہے۔

تینوں ممالک نے مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی بھی مخالفت کی ہے۔

banner

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے ہم مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں، ہم اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے بشمول ٹارگٹڈ پابندیاں لگانے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری مکمل ناکہ بندی کے نتیجے میں انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ آج غزہ میں تقریباً 3 ماہ کی مکمل ناکہ بندی کے بعد کرم ابو سالم گزرگاہ کے ذریعے بچوں کی خوراک اور دیگر امدادی سامان لے کر 5 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب غزہ میں امدادی ٹرکوں کے داخلے کو مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اس سے کہیں زیادہ امداد کے داخلے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024