Friday, February 7, 2025, 9:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان ایووین کی تباہی، ایک ہلاک

برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان ایووین کی تباہی، ایک ہلاک

10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ اور آئرلینڈ کے ساحل سے متصل متعدد علاقوں میں سمندری طوفان ایووین سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔

شمالی بحر اوقیانوس میں ایک شدید درجے کا ایووین نامی طوفان موجود ہے جس نے برطانیہ اور آئر لینڈ کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

طوفان کی وجہ سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طوفان کی وجہ سے ریلوے سروس کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر درخت گرنے سے راستے بند اور ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

banner

برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی خرابی کے باعث آئرلینڈ کے شمالی علاقوں اور اسکاٹ لینڈ کے کئی حصوں میں ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے جب کہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

طوفانی ہواؤں کے سبب گاڑی پر ایک درخت بھی آگرا جس سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024