Monday, December 9, 2024, 5:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ تارکین وطن میں کمی کے لیے پرعزم، امیگریشن سسٹم میں اصلاحات

برطانیہ تارکین وطن میں کمی کے لیے پرعزم، امیگریشن سسٹم میں اصلاحات

ایک سال کے اندر برطانیہ آنے والے تارکین وطن کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمز نے تارکین وطن کی تعداد گھٹانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امیگریشن سسٹم میں اصلاحات کا ایک منصوبہ لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات پوائنٹس سسٹم پر مبنی ہیں جس میں برطانوی کارکنوں کو تربیت دینے کی ذمہ داری کاروباری اداروں پر ڈالی گئی ہے۔

سرکاری اعداد شمار میں بتایا گیا تھا کہ جون 2023 تک ایک سال کے اندر برطانیہ آنے والے تارکین وطن کی تعداد 9 لاکھ سے بڑھ گئی، جو اس سے قبل لگائے گئے اندازوں سے کہیں زیادہ تھی۔

وزیر اعظم اسٹارمز نے اس حوالے سے نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اضافے کی ذمہ داری سابق قدامت پسند حکومت کی پالیسیاں تھیں اور وہ تارکین وطن کی آمد محدود کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

banner

اسٹارمر نے 2016 میں یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بریکسٹ کا مقصد کھلی سرحدوں کے اندر ایک قوم کے طور پر تجربہ کرنا تھا۔ مگر اس بڑے پیمانے پر یہ ناکامی صرف بدقسمتی نہیں ہے بلکہ یہ ایک اور طرح کی ناکامی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تعاون نہ کرنے والے کاروباروں پر بیرونی ملکوں سے کارکن بھرتی کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024