105
برطانوی پولیس نے دہشتگردی کی سازش کے شبہے میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
بولٹن، گریٹ لیور، ابرام اور ہنڈلی ایریاز سمیت شمالی انگلینڈ کے چار مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل راب پوٹس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی تاہم دہشتگردی کی مبینہ سازش کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کے نام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں 35، 36 اور 51 برس ہیں۔
