Monday, May 12, 2025, 3:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانوی پولیس نے ’دہشت گردی کے شبے میں‘ پانچ افراد گرفتار کر لیے

برطانوی پولیس نے ’دہشت گردی کے شبے میں‘ پانچ افراد گرفتار کر لیے

گرفتاریوں کا تعلق ’مخصوص جگہوں کو نشانہ بنانے کے ایک مشتبہ منصوبے‘ سے ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے ’دہشت گردی میں ملوث ہونے ‘ کے شبے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

لندن میٹروپولیٹن پولیس نے ان گرفتاریوں سے متعلق اتوار کو ایک بیان کے ذریعے آگاہ کیا۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ افراد لندن، سونڈن اور گریٹر مانچسٹر کے علاقوں سے گرفتار کیے گئے اور ان گرفتاریوں کا تعلق ’مخصوص جگہوں کو نشانہ بنانے کے ایک مشتبہ منصوبے‘ سے ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ گرفتار ہونے والوں کی عمریں 29 سے 46 برس کے درمیان ہیں اور ان کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ’دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری‘ کر رہے تھے۔
میٹروپولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی کے سربراہ ڈومینک مرفی نے کہا کہ ’یہ تیزرفتار تحقیقات ہیں اور ہم متاثرہ جگہ پر موجود لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ انہیں اپ ڈیٹ رکھا جا سکے۔‘

banner

انہوں نے کہا کہ ’تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور ہم مختلف پہلوؤں سے انکوائری کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ محرک کا پتا لگانے کے ساتھ ساتھ اس بات کی نشاندہی کی جا سکے کہ آیا اس معاملے سے متعلق شہریوں کو مزید کوئی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے یا نہیں۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024