Sunday, September 15, 2024, 4:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں مساجد کو جلانے اور نمازیوں کو قتل کی دھمکی

برطانیہ میں مساجد کو جلانے اور نمازیوں کو قتل کی دھمکی

برطانوی شہری بلیک ہِنڈری کو ڈھائی سال قید کی سزا

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں ایک شخص کو پانچ مساجد کو نذرآتش کرنے اور مسلمان رہنماؤں اور نمازیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دینے پر جیل بھیج دیا گیا۔

جمعے کو تمام الزامات کا اعتراف کرنے کے بعد مقامی عدالت نے بلیک ہِنڈری کو ڈھائی سال قید کی سزا سنائی۔

 ٹیلی فون کے ذریعےپانچ اگست کو دھمکی دیتےہوئے ملزم نےمساجد میں موجود ہر شخص کو مارنے کا اعلان کیا تھا۔

میٹروپولیٹن پولیس کے کمانڈر لوئی پڈفوٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری ٹیمیں اس مدت کے دوران کیے جانے والے تمام جرائم کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

banner

یہ 2011 کے بعد سے برطانیہ میں بدترین ہنگامے تھے جو چاقو کے حملے کے بعد پھوٹ پڑے جس میں تین لڑکیاں جان سے گئیں۔29 جولائی کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیل گئیں کہ مشتبہ شخص ایک مسلمان پناہ گزین تھا۔

برطانیہ میں ایک ہفتے سے زائد عرصے تک امیگریشن مخالف فسادات ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد گرفتاریاں ہوئیں۔

تحقیقات کے بعد جمعے کے روز ہی برطانوی پولیس نے ایک 18 سالہ شخص اور ایک 19 سالہ خاتون پر دہشت گردی کے جرائم کے الزام میں فرد جرم عائد کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024