103
برطانیہ میں آج سے سمر ٹائم ختم اور ونٹر ٹائم شروع ہو جائےگا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہفتہ، اتوار کی شب دو بجتے ہی گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھےکردی جائیں گی، ایک گھنٹہ پیچھےکرنےکا مقصد سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھانا ہے۔
گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کے بعد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہو جائےگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح گھڑیوں میں وقت کی تبدیلی سے لوگوں کو ایک گھنٹہ زائد سونےکا موقع ملےگا، ونٹر ٹائم آئندہ برس 31 مارچ تک جاری رہےگا۔
