Monday, December 9, 2024, 6:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں طوفان برٹ کے سبب نظام زندگی درہم برہم

برطانیہ میں طوفان برٹ کے سبب نظام زندگی درہم برہم

مختلف حادثات کے دوران 5 افراد ہلاک

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں طوفان برٹ کے سبب ہونے والی شدید بارشوں کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

طوفان کے باعث درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ برف پگھلنے اور تیز ہوا کے سبب سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مختلف واقعات میں اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

banner

رپورٹ کے مطابق طوفان کے سبب لندن سے ویسٹ انگلینڈ اور ویلز تک آمدورفت میں خلل ہے۔

برطانیہ بھر میں روڈ، ریل، ائیر، فیری سروس متاثر ہے۔

انگلینڈ میں 161 فلڈ وارننگز اور 213 فلڈ الرٹس جاری کیے گئے جب کہ ویلز میں 22 فلڈ وارننگز اور اسکاٹ لینڈ میں فلڈ کی 4 وارننگز جاری کی گئی ہیں۔

جنوبی ویلز میں مختلف مقامات پر 100 ملی میٹر تک بارش ہوئی جب کہ اسکاٹ لینڈ میں70 میل فی گھنٹہ کی رفتار والی شدید ہواؤں کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024