Sunday, September 15, 2024, 4:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ،ساڑھے 4 ہزارامیدوارمدمقابل

برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ،ساڑھے 4 ہزارامیدوارمدمقابل

عام انتخابات کیلئے برطانیہ بھر میں 40 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم

by NWMNewsDesk
0 comment

لیبر پارٹی حکومت بنائے گی یا ایک بار پھر ٹوری پارٹی ہو گی کامیاب؟، برطانوی عوام اپنے نئے حکمران کا انتخاب آج کریں گے۔

برطانیہ میں آج ہونے والے عام انتخابات کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کی ساڑھے 6 سو نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے 4 ہزار 515 امیدوار مدمقابل ہیں

انتخابات میں 464 آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمائیں گے

عام انتخابات کیلئے برطانیہ بھر میں 40 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

banner

عام انتخابات کے دوران معیشت میں بہتری، تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مسائل، تعلیم اور صحت میں بہتری، بڑھتے ہوئے گھریلو اخراجات میں کمی کی امیدوار لگائے تقریباً 5 کروڑ ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کریں گے۔

دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اور برطانوی وزیر اعظم رشی سونک ایک بار پھر انتخابات میں جیت کیلئے پرعزم ہیں جبکہ دوسری جانب لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹرامر بھی ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پر اپنی نظریں جمائے ہوئے ہیں، غزہ جنگ سے متعلق پالیسیوں کی بدولت گرین پارٹی، لبرل ڈیموکریٹس، ریفارم یوکے اور آزاد امیدوار کنزرویٹو اور لیبر پارٹی کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

ادھر یو گوو پول کے مطابق برطانوی عام انتخابات میں لیبر پارٹی کا پلڑا بھاری ہے، برطانوی ایوان زیریں میں لیبر پارٹی 212 نشستوں کے ساتھ بڑی پارٹی ہو گی، لیبر پارٹی، وگ پارٹی کا 1832ء کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے، وگ پارٹی نے 1832ء میں 224 سیٹیں حاصل کی تھیں، لیبر پارٹی تقریباً 2 صدیوں کے بعد ایوان کی بڑی واحد پارٹی بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024