Saturday, April 26, 2025, 6:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر خاندان کے قاتل نوجوان کو عمر قید

برطانیہ میں ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر خاندان کے قاتل نوجوان کو عمر قید

تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ درجنوں طلبہ اور دو اساتذہ کو قتل کرنا چاہتا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے شہر لوٹن میں ایک 18 سالہ نوجوان نکولس پراسپر کو اپنی ماں، بہن اور بھائی کے قتل اور اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی کے جرم میں 49 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

گزشتہ سال ستمبر میں نکولس پراسپر نے اپنی 48 سالہ والدہ جولیانا فالکن، 13 سالہ بہن گیسل اور 16 سالہ بھائی کائل کو شاٹ گن سے قتل کر دیا۔

قتل کے بعد ملزم نے اپنے پرائمری اسکول پر فائرنگ کا منصوبہ بنایا تھا، مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ درجنوں طلبہ اور دو اساتذہ کو قتل کرنا چاہتا تھا۔

banner

عدالت میں جج نے ملزم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’کیا آپ 21ویں صدی کے بدنام ترین اسکول شوٹر بننا چاہتے تھے؟‘

ملزم نے بتایا کہ وہ امریکہ میں ہونے والے سینڈی ہک اسکول فائرنگ اور ورجینیا ٹیک قتل عام جیسے حملے سے بھی زیادہ بڑا حملہ کرنا چاہتا تھا۔ تاہم، جب وہ اپنی ماں کو قتل کرنے گیا تو وہ جاگ گئی، چیخ و پکار سے پڑوسیوں کو خبر ہوگئی، اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

تفتیش کے دوران ملزم کے پاس سے ایک نوٹ ملا، جس پر لکھا تھا: ’سب کو مار ڈالو‘، اور اس نے اپنے پرائمری اسکول کے کلاس رومز کی تصویریں بھی کھینچی تھیں۔

عدالت نے ملزم کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شاید کبھی رہا نہ ہو سکے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، ملزم کو انٹرنیٹ پر بدنام قاتلوں اور اسکول فائرنگ کے واقعات میں غیر معمولی دلچسپی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024