58
برطانیہ کے محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق 1884 میں مرتب کیے جانے والے ریکارڈ کے بعد حالیہ مئی گرم ترین مہینہ رہا۔
موسم ابر آلود رہنے کے باوجود مئی میں اوسط درجہ حرارت 13.1 سینٹی گریڈ رہا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ مئی کے13.1 سینٹی گریڈ سے 2008 کا 12.1 سینٹی گریڈ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ رات میں درجہ حرارت بڑھا جو مئی میں گزشتہ ریکارڈ کی نسبت 1.2 فیصد زائد رہا۔
ملک بھر میں بارش اوسط بھی زائد رہی، جنوبی حصوں میں 3 گنا زیادہ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 1986 کے بعد اس موسم بہار میں سب سے زائد بارش ہوئی۔