68
برطانیہ کو نئے سال کے پہلے شدید طوفان کا سامنا ہے جس نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔
ہینک نامی طوفان میں 124 کلو میٹر فی گھنٹہ چلنے والی ہواؤں نے درخت اکھاڑ پھینکے، تیز ہواؤں اور طوفان کے سبب درخت گرنے سے ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔متعدد علاقے بجلی سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔
برطانیہ پیرس روڈ پر چلنے والی تمام یورو اسٹار ٹرینیں سیلاب کے باعث روک دی گئی ہیں۔دوسری جانب برطانیہ جانے آنے والی سیکڑوں فلائٹا بھی ہولناک طوفان کے باعث منسوخ کردی گئی ہيں ۔
پولیس کی طرف سے لوگوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کی اپیل کی گئی ہے