Sunday, March 23, 2025, 11:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ کو ہلا دینے والا اسکینڈل : ذہنی طور پر بیمار افراد پر 20,000 جنسی حملے

برطانیہ کو ہلا دینے والا اسکینڈل : ذہنی طور پر بیمار افراد پر 20,000 جنسی حملے

اسکائی نیوز اور برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی مشترکہ تحقیقات

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں دماغی صحت کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد نے الزام لگایا ہے کہ ان کے علاج کے دوران نیشنل ہیلتھ سروس کے عملے کی طرف سے ان کی عصمت دری اور جنسی زیادتی کی گئی۔

اسکائی نیوز اور برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی مشترکہ تحقیقات میں بتا گیا ہے کہ انگلینڈ میں ذہنی صحت کے 30 سے زائد اداروں میں 2019 سے لے کر اب تک ملازمین اور مریضوں کی طرف سے جنسی حملوں اور ہراساں کیے جانے کی تقریباً 20,000 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

تحقیقات میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ این ایچ ایس ٹرسٹ زیادہ تر واقعات کو پولیس کو رپورٹ کرنے میں ناکام رہا، اور برطانیہ کے سب سے زیادہ کمزور مریضوں کو جنسی زیادتی سے بچانے کے لیے بنائے گئے معیارات پر پورا نہیں اترتا۔

18 ماہ کی تحقیقات میں کئی مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے دماغی صحت کے مریضوں کے لیے مخصوص یونٹوں میں رہتے ہوئے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کی اپنی کئی کہانیاں بتائیں۔

banner

ایک سوئمنگ اسٹار جس پر دو بار جنسی زیادتی کی گئی۔

تحقیقات کا آغاز سابق برطانوی سوئمنگ سٹار الیکسس کوئن کی گواہی سے ہوا، ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ دو مرتبہ جنسی زیادتی کی گئی، پہلی بار جب انہیں مردوں کے وارڈ میں سونے پر مجبور کیا گیا، اور دوسری مرتبہ مخلوط صنف کے وارڈ میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

اسی طرح ریوکا گرانٹ نے بھی گواہی دی اور کہا کہ این ایچ ایس کے عملے کے ایک رکن نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

روتھ سٹیفنی ٹوٹی، نے اپنی جوانی میں ریپ کا نشانہ بننے کے بعد ایسیکس شہر میں دماغی صحت کی خدمات حاصل کیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاج کرانے کے بجائے، ایک ملازم نے انہیں 5 ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024