Monday, February 10, 2025, 2:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برکس فوجی اتحاد نہیں، نہ ہی کبھی بنے گا: روسی وزارت خارجہ

برکس فوجی اتحاد نہیں، نہ ہی کبھی بنے گا: روسی وزارت خارجہ

برکس کا نیٹو سے موازنہ درست نہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کی وزارت خارجہ نے واضح کردیا ہے کہ برکس تنظیم نہ تو کبھی فوجی اتحاد تھا، نہ اب ہے اور نہ ہی کبھی فوجی اتحاد بنے گا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق برکس اتحاد کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک شفاف اور کثیرالجہتی عالمی اقتصادی نظام بنانا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق برکس انٹرنیشنل تنظیم بھی نہیں ہے اور نہ ہی یہ انضمام کرنے والا اسٹرکچر ہے۔

روسی حکام کے مطابق برکس بین الریاستی تنظیم ہے جس کے تمام شرکا مساوی حیثیت رکھتے ہیں اور اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں، اس کی بنیاد جن ستونوں پر ہے وہ سیاست، سکیورٹی، معیشت، فنانس، کلچر اور ہیومینیٹرین تعلقات ہیں۔

banner

روسی وزارت خارجہ کے مطابق برکس کا نیٹو سے موازنہ کیا جانا درست نہیں۔

سن 2006 میں قائم ہونے والی برکس برازیل، روس، انڈیا، چین اور ساؤتھ افریقا پر مشتمل ہے، مصر، ایتھیوپیا ایران، امارات اور سعودی عرب بھی اس کے رکن ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024