Sunday, September 15, 2024, 3:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بزرگ کا روپ دھار کر امریکہ جانے کی انوکھی کوشش پر میاں بیوی پکڑے گئے

بزرگ کا روپ دھار کر امریکہ جانے کی انوکھی کوشش پر میاں بیوی پکڑے گئے

گرو سیوک کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا؛ دہلی پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں نیلی پگڑی اور سفید داڑھی والا ایک ’بزرگ آدمی‘ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کینیڈا اور پھر وہاں سے امریکہ جانے کے لیے امیگریشن کی قطار میں کھڑا تھا۔

اس نے اپنی شناخت 67 سالہ رشویندر سنگھ سہوتا کے طور پر کروائی، لیکن جب وہ بول رہا تھا تو ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے کچھ عجیب سا محسوس کیا کیونکہ اس شخص کی آواز اس کی عمر سے مطابقت نہیں رکھتی تھی، قریب سے دیکھنے پر انہوں نے محسوس کیا کہ اس کی جلد ایک نوجوان جیسی تھی اس پر جھریاں بھی نہیں تھیں۔

تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ شخص ایک 24 سالہ نوجوان تھا جس کا اصل نام گرو سیوک سنگھ تھا اور وہ کسی دوسرے آدمی کے پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا، اسے گرفتار کر لیا گیا،اس کی بیوی ارچنا کور نے بھی کچھ ایسا ہی روپ دھار رکھا تھا لیکن وہ موقع سے فرار ہوگئی مگر اسے بعد میں پکڑ لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم اور اس کی بیوی لکھنؤ کے رہنے والے ہیں اور ایک ہفتہ سے مہیپال پور کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے، پولیس کا کہنا ہےکہ گرو سیوک کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024