Sunday, September 15, 2024, 5:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بلوچستان حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی

بلوچستان حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی

یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی شدید مذمت ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

26 اگست کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے جن میں 14 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

موسیٰ خیل میں مسافروں کو گاڑیوں اور کوئلے کے ٹرکوں سے اتار کر قتل کیا گیا۔

ضلع موسیٰ خیل کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ایوب اچکزئی نے شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں 23 افراد ہلاک جب کہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا اور پنجاب کی سرحد پر واقع بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب مسلح افراد نے قومی شاہراہ کو ناکہ لگا کر بند کر دیا۔

banner

اس مقام پر مسلح افراد نے دو درجن سے زائد کوئلے سے لدے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کو نذرِ آتش بھی کیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلعوں وہاڑی اور فیصل آباد سے تھا۔ انکی میتوں کو پنجاب بھیج دیا گیا ہے

یہ حملے بلوچستان کے مقبول سیاسی رہنما نواب اکبر بگٹی کی 18ویں برسی کے موقع پر کیے گئے ہیں۔

بی ایل اے نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے ‘آپریشن ہیروف’ کا نام دیا ہے۔

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے لسبیلہ میں فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا۔

بلوچستان کے پنجاب سے متصل علاقے موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے 23 مسافروں کو بسوں سے اُتار کر شناخت کے بعد قتل کر دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجماں اسٹیفن دوجارک نے کہا ہےکہ سیکرٹری جنرل بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے زور دیا ہے کہ شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں۔ وہ لواحقین سے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحقیقات کرائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے۔

یورپی یونین خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کی ترجمان نبیلہ مسرالی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور تشدد کی کسی بھی صورت میں کہیں جگہ نہیں اور یہ جمہوریت کی بنیادوں کے لیے خطرہ ہیں۔

نبیلہ مسرالی نے کہا کہ ہماری ہمدردی دہشت گرد حملے میں متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024