Friday, April 18, 2025, 6:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ایک اور حملہ، پانچ اموات

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ایک اور حملہ، پانچ اموات

سات گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی فورسز کا قافلہ کوئٹہ سے نوکنڈی اور تفتان کی طرف جا رہا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک اور41 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کوئٹہ سے تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر دور نوشکی میں کوئٹہ کو تفتان اور ایران سے ملانے والی این 40 شاہراہ پر رخشانی مل کے قریب پیش آیا۔

ایس ایچ او نوشکی سٹی ظفراللہ سمالانی نے بتایا کہ لگ بھگ سات گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی فورسز کا قافلہ کوئٹہ سے نوکنڈی اور تفتان کی طرف جا رہا تھا جس میں بسیں بھی شامل تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے ایک بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے اور اس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور باقی زخمی ہوئے ہیں۔

banner

لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نوشکی پہنچایا گیا۔

اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر مینگل نے بتایا کہ زخمیوں کی بڑی تعداد اسپتال لائی گئی جن میں متعدد کی حالت تشویشناک تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد ایف سی اہلکار زخمیوں کو واپس لے گئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایس ایچ او ظفرسمالانی کے مطابق دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں بارود سے بھری گاڑی استعمال کی گئی ہے تاہم اس کی نوعیت اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ان کے بقول ابتدائی شواہد دھماکا خودکش لگ رہا ہے مگر اس کی تصدیق بم ڈسپوزل ہی کر سکتی ہے۔

بلوچستان میں حالیہ دنوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں شدت آئی ہے۔

ایک روز قبل کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے قریب اے ٹی ایف پولیس کی گاڑی پر بم حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔

اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024