Saturday, April 26, 2025, 6:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بلوچستان میں میاں بیوی پانچ بچوں سمیت قتل، گھر جلا دیا گیا

بلوچستان میں میاں بیوی پانچ بچوں سمیت قتل، گھر جلا دیا گیا

مسلح افراد نے مقامی قبائلی رہنما کے بزگر علی حسن شیخ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں زمین کے تنازع پر میاں بیوی اور ان کے پانچ بچوں کو قتل کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صحبت پور سے تقریبا 35 کلومیٹر دور تھانہ آرڈی 238 کی حدود میں پٹ فیڈر کے علاقے گوٹھ دوران خان کھوسہ میں پیش آیا۔

یہ علاقہ ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے متصل ہے۔

ڈی ایس پی داؤد خان کھوسہ نے بتایا کہ ’مسلح افراد نے مقامی قبائلی رہنما کے بزگر علی حسن شیخ کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ، ان کی اہلیہ، چار بیٹے اور ایک بیٹی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔‘

banner

انہوں نے بتایا کہ بچوں کی عمریں دو سال سے لے کر 15 سال کے درمیان تھیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’حملہ آوروں نے جاتے ہوئے گھر کو آگ بھی لگا دی جس سے لاشیں جھلس گئیں۔‘

ایس پی صحبت پور یوسف بھنگر نے بتایا کہ ’یہ واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے۔ اس سے قبل بھی اسی تنازع کی وجہ سے کئی اموات ہو چکی ہیں۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024